رائے پور:چھتیس گڑھ حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے 13 افسروں سمیت 15 پولیس افسروں کا آج تبادلہ کردیا۔محکمہ داخلہ کے ذریعہ آج جاری حکم کے مطابق درگ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار یادو کو رائے پورکا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے جب کہ رائے پور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ شیخ عارف حسین کو ڈپٹی پولیس انسپیکٹر جنرل اقتصادی جرائم اورانسداد بدعنوانی تنظیم کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔وہ اس عہدے کی ابھی تک اضافی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔سینانی جنگل وار اسکول کانکیر بی ایل دھروو کو اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹر جنرل نکسل آپریشن کے عہدے پر پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات کیاگیاہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اقتصادی جرائم اندرا کلیان ایلےسیلا کو پولیس سپرنٹنڈنٹ بلودا بازار بھاٹاپاڑہ کے عہدے پر بھیجا گیا ہے جب لپ اس عہدے پرتعینات پرشانت کمار ٹھاکر کو پولیس سپرنٹنڈنٹ درگ کے عہدے پر تعینات کیاگیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سرگوجا آشوتوش سنگھ کو سینانی چوتھی واہنی چھٹیس گڑھ مسلح افواج مانا کے عہدے پر بھیجا گیا ہے ان کی جگہ پر پولسی سپرنٹنڈنٹ بلرام پور ٹی آڑ کوشیما کو سرگوجا کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔
چوتھی واہنی چھتیس گڑھ مسلح افواج مانا کے سینانی رام کرشن ساہو کو پولیس سپرنٹنڈنٹ بلرام کے عہدے پر تعینات کیاگیا ہے پولیس سپرنٹنڈنٹ کونڈا گاؤں بالاجی راو سوماوار کو جشپور کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔جش پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شنکرلال بگھیل کو سینانی جنگل وار اسکول کانکیر کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔
اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سکما سدھارتھ تیوری کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کونڈا گاؤں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کوربا اودے کرن کو اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنتے واڑہ کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ رائے پورسنیل شرما کو اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سکما کے عہدے پر بھیجا گیا ہے ۔اسٹیٹ پولیس سروس کے افسر اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رائے پور پنکج چندرا کو پولیس سپرنٹنڈنٹ جرم اور اے سی بی کے عہدے پر اور سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ رائے پور ابھیشیک مہیشوری کو اڈیشنل پولیس انسپیکٹرجنرل انٹیلیجنس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
چھتیس گڑھ میں 13 آئی پی ایس سمیت 15 پولیس افسروں کا تبادلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS