نئی دہلی: ملک کی تاریخ میں پہلی بار ساری مسافری ٹرینیں اپنی منزل تک مقررہ وقت پر پہنچی ہیں۔
کورونا وبا کے دوران مسافر گاڑیوں کے کافی کم دباؤ کے درمیان ہندوستانی ریلوے نے بدھ کو یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ بدھ کے روز کل 201 مسافر گاڑیاں اپنی منزل پر اپنے مقررہ وقت پر پہنچیں۔
ریلوے کے وزیرپیوش گوئل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ریلوے خدمات بے مثال سطح پر پہنچ رہی ہیں۔ انڈین ریلوے نے یکم جولائی کو صد فیصد وقت کی پابندی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
اس سے پہلے کا ریکارڈ بھی کورونا کی مدت کے دور میں ہی قائم ہوا تھا۔ گزشتہ 23 جون کو 99.54 فیصد ٹرینیں وقت پر اپنی منزل مقصود پر پہنچی تھیں۔صرف ایک ٹرین کے تاخیر سے پہنچنے سے اس دن 100 فیصد کا ریکارڈ قائم نہیں ہوپایا تھا۔