روایتی ادویات صحت کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہونگی:ٹیڈروس

0

گاندھی نگر(یو این آئی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے بدھ کے روز کہا کہ روایتی ادویات آنے والے وقت میں ’گیم چینجر‘ثابت ہوں گی۔
مسٹر ٹیڈروس نے یہاں منعقدہ عالمی روایتی ادویات میں سرمایہ کاری اور اختراع کی کانفرنس 2022 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے
وقت میں روایتی ادویات قابل رسائی اور دریافت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جام نگر میں قائم ہونے والا روایتی ادویاتی مرکز اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور
ہندوستان روایتی ادویات کے میدان میں دنیا کی قیادت کرے گا۔کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پوری دنیا میں روایتی ادویات اور طبی نظام
استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے روایتی ادویات کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آیوش میں نئی تحقیق ہونی چاہئے اور اختراع پر زور دیا جانا
چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ روایتی ادویات کو فروغ دینے کے لیے ان میں طویل مدتی سرمایہ کاری ہونی چاہیے اور حکومتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ اس کے علاوہ نجی
شعبے سے بھی تعاون لیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS