ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معمول پر

0
image:.tasnimnews.com

کابل: (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان میں طالبان کی لڑائی کے دوران ایران کے ساتھ سست پڑ نے والی تجارتی سرگرمیاں اب معمول پرآگئی ہیں۔ جمہوریہ ایران کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ ایران کے ساتھ افغانستان کی تجارت گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے عرصے میں ماہے رود سرحد پر 24 گھنٹے،ڈوگرون سرحد پر تین دن اور ملک بارڈر پر تقریبا پانچ دنوں کے لئے بند ہوئی تھی۔ 21 مارچ سے 21 اگست کی مدت میں ایران سے افغانستان کو کی جانے والی برآمدات میں 1.7 فیصد کمی آئی ہے۔ تاہم،حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ متصل تین سرحدوں پرتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اورحالات معمول پرآگئے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات دوبارہ شروع کردی ہیں،جوسکیورٹی خدشات کے باعث 6 اگست کو روک دی گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق ستمبر میں ایران حسب سابق افغانستان میں تازہ پھلوں اور سبزیوں،تعمیراتی مواد،ڈٹرجنٹ اورخوراک کی برآمد ات میں اضافہ کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS