جے پور:آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے حکومت گرانے کے لیے پیسوں کےلین دین کے بارے میں ایک آڈیو سامنے آنےکے بعد وزیرسیاحت وشویندرسنگھ اوررکن اسمبلی بھنور لاک شرما کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیاہے ۔
پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایاکہ اس معاملے کی جانچ اسپیشل آپریشن گروپ کے ذریعہ کی جارہی ہے اورجانچ مکمل ہونے تک دونوں ارکان اسمبلی کوپارٹی سے معطل کیاگیاہے۔
سرجے والا نے ایس او جی سے درخواست کی ہے کہ مبینہ آڈیو کی بنیاد پر شیخاوت اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )لیڈر سنجے جین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انھیں گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیاجائے ۔انھوں نے کہاکہ ایس اوجی سے کانگریس پارٹی کایہ بھی مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جانچ کرکے پوری طرح سے انکشاف کیاجائے کہ ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کےلیے کالا دھن کہاں سے آیا اور کن لوگوں کو دیاگیا۔ اس کے علاوہ اس معاملہ کی سازش میں مرکزی حکومت کے کون سے افسران اور ایجنسیاں شامل ہیں ۔
سرجے والا نے کہاکہ پارٹی نے سنگھ اور شرما کی ابتدائی رکنیت اس معاملہ کی جانچ سامنے آنے تک معطل کرتے ہوئے انھیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں چین ہندستان کو لڑائی کے لیے للکار رہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت ایسے حالات میں کورونا وبا اور چین کے معاملات پر توجہ دینے کے بجائے جمہوری طریقہ سے منتخب حکومت کوگرانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
سرجے والا نے کہا کہ مبینہ آڈیو میں بھنور لال شرما اور سنجے جین کی بات چیت میں سچن پائلٹ کے ذریعہ ارکان اسمبلی کی فہرست بی جے پی اعلی کمان کو دینے کا ذکر کیاگیاتھا۔انھوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پائلٹ کو بھی اپنا موقت واضح کرنا چاہئے ۔اس موقع پررکن اسمبلی چیتن ڈوڈی نے بتایاکہ انھیں بھی خریدوفروخت کے لیے لالچ دیاگیا اور اس کی جانچ کررہے ایس او جی انھیں جہاںبھی طلب کریگا وہ حاضرہونے کے لیے تیار ہیں ۔
وزیرسیاحت وشویندرسنگھ اوربھنورلال شرما پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS