کورونا کے نئے ویریئنٹ سے ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 20 

0

نئی دہلی: برطانیہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ  سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 20 ہوگئی ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے آج اس سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان برطانہ سے ہندوستان آنے والے مسافروں کی کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی،ان کے نمونے مزید جانچ کےلئے انسا کانگ کی الگ الگ لیباریٹیز میں بھیجے گئے ہیں۔
ان 10 لیبس میں سے چھ لیبس نے اب تک ایسے کل 107 نمونوں کی جانچ کی،جن میں سے 20 نمونے نئے ویریئنٹ سے متاثر پائے گئے۔ سب سے زیادہ 50 نمونوں کی جانچ پونے واقع این آئی وی میں ہوئی اور وہاں محض ایک مسافر کا نمونہ نئے ویریئنٹ  سے متاثر پایا گیا۔
این سی ڈی سی دہلی میں جانچ کئے گئے 14 نمونوں میں سے 8،این آئی بی جی کلیانی،کولکاتا میں جانچ کئے گئے سات نمونوں میں سے ایک،منہاس میں جانچ کئے گئے 15 نموں میں سے سات،سی سی ایم بی میں جانچ کئے گئے 15 نمونوں میں سے دو اور آئی جی آئی بی میں جانچ کئےگئے چھ نمونوں میں سے ایک نمونہ برطانیہ کے ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا۔
ڈی بی ٹی،آئی ایل ایس بھونیشور،اینسی سی ایس، پنے اور ڈی بی ٹی بینگلورو مین ایک بھی نمونہ جانچ کے لئے نہیں بھیجا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دنمارک، نیدر لینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی وغیرہ کئی ممالک میں برطانیہ کا کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ پائے جانے پر مرکزی حکومت نے بھی برطانیہ سے 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان ہندوستان آنے والے لوگوں کی ٹریکنگ شروع کردی۔ وزارت نے منگل کے روز بتایا تھا کہ 25 نومبر سئے 23 دسمبر کے درمیان برطانیہ سے بھارت میں تقریباً 33 ہزار پیسجنجر آئے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان لوگوں کی ٹریکنگ کرکے آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کررہے ہیں۔
کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ان سبھی افراد کو متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعہ آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کے نزدیکی رابطوں میں آنے والے افراد بھی کوارنٹائن ہیں۔ ان کے ساتھ کے دوسرے پیسنجر،اہل خانہ اور رابطے میں آئے دیگر افراد کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔ فی الحال،متاثرہ مسافروں کے جینوم کو محفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔
برطانیہ کا یہ نیا ویریئنٹ اب تک ڈنمار،نیدر لینڈ،آسٹریلیا،اٹلی، سوئٹزرلینڈ، فرانس،سویڈن،اسپین،جرمنی،کناڈا،جاپان،لبنان اورسنگا پور میں بھی پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مابق پاکستان میں بھی یہ ویریئنٹ پایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ سے آنے والی سبھی پروازیں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک ملتوی کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS