موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم عالمی برادری کے ساتھ : رائے

0

نئی دہلی:(یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا ہے کہ ہندوستان موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں عالمی برادری کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ مسٹر رائے نے بدھ کو اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل (یواین ای اے سی اے پی ) کے آفات ، آب و ہوا اور صحت سے متعلق وزارتی پینل کے علاقائی مباحثے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ بات کہی۔ اس مباحثہ میں آسٹریلیا ، چین ، انڈونیشیا ، جاپان ، مالدیپ ، پاپوا نیو گنی اور تھائی لینڈ کے وزراء نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ دنیا کے ساتھ تعاون اور تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کرتا ہے’’ہم سب کووڈ 19 وبائی مرض سے لڑ رہے ہیں۔ اس ہلاکت خیز وبا کے درمیان ، سمندری طوفان ، سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور ہر قسم کی قدرتی آفات نے لوگوں کی مشکلات اور مصائب کو بڑھا دیا ہے ، خاص طور پر ہماری آبادی کے غریب اور کمزور طبقات کی مشکلات کو کئی گنا بڑدھا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے تجربات سے کچھ اہم سبق شیئر کرنا چاہیں گے جو ایشیا پیسیفک خطے میں مستقبل کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ہمیں معروف آفات سے ہونے والے نقصانات کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر متوقع یا نامعلوم آفات کے خطرات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں نامعلوم اور غیر متوقع خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ کووڈ-19 نے ہمیں بے قابو آفات کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ اس نے یہ دکھایا ہے کہ کس طرح کسی آفت کا اثر تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے اس کے بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور ماحولیات کو اور انسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے کھڑے اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہندوستان ہمیشہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر تعاون دینے کے لئے تیار ہے اور آگے بھی تعاون کرتا رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS