آج 25 واں نیشنل ریڈنگ ڈے 19جون

0

نئی دہلی : سی بی ایس ای نے اپنے سبھی اسکولوں سے  19 جون کو ریڈنگ ڈے  منانے کے لیے کہا ہے۔ کورونا وائرس وبا کے اس دور مںی  ٹیکنالوجی کے ذریعہ ریڈنگ کرنے پر خاص زور دیاجارہا ہے۔ یعنی جس طرح آئن لائن کلاسسز لی گئی ہیں،اس طرز پر اب ریڈنگ دٹے بھی منایا جائے گا۔ 25واں نیشنل ریڈنگ ڈے 19جون یعنی آج  ہی کے دن منایا جارہا ہے اس کے بعد ریڈنگ ویک اور ریڈنگ منتھ 19جون سے 18جولائی تک منایا جائے گا۔نیشنل ریڈنگ ڈے کیرل میں ’لائبریری  موومنٹ ‘کے بانی مرحوم پی این پنیکر کے اعزاز میں منایا جاتا ہے ۔19جون کو ہی پی این پنیکر کا جنم دن ہوتا ہے ،اس لے اس دن ریڈنگ ڈے ان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈائون سے ہم سب گزرہےہیں ۔اسکول کالج وغیرہ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ڈیجیٹل ریڈنگ ڈے پر خاص دھیان دیا جارہا ہے ۔پی این پنیکر فائونڈیشن اور حکومت دونوں مل اس کام کو انجام دے رہے ہیں ۔پی این پنیکر فائونڈیشن نے کیوز ،اوپن آرٹ، مضامین اور ڈیبیٹ پروگرام طے کیا ہے ۔ٹیچرس ،فیکلٹی اور لائبریرین کے لے بھی فائونڈیشن کیوز کا مقابلہ بھی ان کے لیے رکھا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ویڈو بک مقابلہ بھی ہوگا۔سی بی ایس ای نے سبھی اسکولوں سے ریڈنگ ڈے ،ریڈنگ ویک اور ریڈنگ منتھ منانے اور پنیکر فائونڈیشن کے ذریعہ آن لائن ایکٹی ویٹیز کے علاوہ موٹی ویٹ کرنے والی چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS