تاریخ میںآج کا دن

0

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 22 اکتوبر کے چند اہم واقعات۔
1867 نیشنل یونیورسٹی آف کولمبیا کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
1875ارجنٹینا میں پہلے ٹیلی گرافک کنکشن کا آغاز ۔
1883 نیویارک میں اوپیرا ہاؤس کا افتتاح ۔
1900 ہندوستان کے مشہور مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان کی پیدائش ہوئی۔
1937 – ہندی فلموں کے مشہور اداکار قادر خان کی پیدائش ہوئی۔
1962 ہندوستان کا سب سے بڑا کثیر المقاصد دریائی وادی پروجیکٹ ‘بھاکڑا ننگل’ قوم کے نام وقف کیا گیا۔
1964 فرانسیسی فلسفی اور مصنف ژاں پال سارتر نے نوبل انعام سے انکار کیا۔
1975 خلائی جہاز وینس ۔ 9 کی زہرہ سیارہ پر لینڈنگ۔
2004یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہندوستان 14 ویں نمبر پر رہا ۔
2006افغانستان میں مزید منشیات ضبط کی گئیں۔
2007چینی صدر ہوجن تاؤ نے مسلسل دوسری بار حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی کی کمان سنبھالی۔
2008اسرو نے ہندوستان کا پہلا چندریان مشن، چندریان -1 شروع کیا۔ اس مشن نے چاند پر پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا۔
2014مائیکل جیف بدایو نے اوٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا، ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ۔
2016 ہندوستان نے کبڈی ورلڈ کپ جیتا۔
اسپیس ایکس نے مزید 54 انٹرنیٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے
لاس اینجلس، 21 اکتوبر (یو این آئی/شِنہوا) امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 54 مزید اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلائی مدار میں چھوڑ دیا ہے ۔
سیٹلائٹس کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے جمعرات کی صبح 10.50 بجے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔
فالکن 9 کی یہ دسویں پرواز تھی۔
فالکن 9 کی یہ دسویں پرواز تھی۔اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی غیرمعتبر، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے ۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS