دہلی میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے پانچ نکاتی حکمت عملی: کیجریوال

0

نئی دہلی:دہلی میں کورونا کی دن بدن خطرناک ہوتی صورتحال کے درمیان سنیچر کو وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس وبا سے نپٹنے  میں ملے تعاون کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم انفیکشن کو کنٹرول میں لانے کی پانچ نکاتی حکمت علی پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
راجدھانی میں انفیکشن کی صورتحال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ کورونا کے خلاف دہلی حکومت کے پانچ
ہتھیار ہیں۔۔ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھانا،بڑے پیمانہ پر جانچ اور آئسولیشن کرنا،آکسی میٹر اورمریض میں آکسیجن کی سطح کا خیال رکھنا،پلازمہ تھیراپی سے
علاج اورسروے اور اسکریننگ۔
 کیجریوال کا آج مودی حکومت کے لئے الگ ہی انداز نظر آیا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں جانچ تیزی سے بڑھوانے میں مرکزی حکومت نے بڑا تعاون کیا ہے۔ کیجریوال نے کہاکہ مرکز نے ہی پہلے اینٹی زین کٹس دیں اور پھر ہاتھ پکڑ کر بتایا کہ کیسے اس کام میں تیزی لائی جائے۔کیجریوال نے کہاکہ جون میں کورونا امید سے زیادہ تیزی سے بڑھا اس لئے شروعات میں بیڈس کی کمی ہوئی لیکن اب اس کمی کو دور کرلیا گیا ہے۔ جانچ اور آئسولیشن پرانہوں نے کہاکہ پہلے جانچ کے لئے دھکے کھانے پڑتے تھے لیکن اب صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ جون کے پہلے ہفتہ میں روز پانچ ہزار ٹیسٹ ہی ہورہے تھے جسے اب بڑھاکر 20ہزار کردیا گیا ہے۔
تیسرا ہتھیار آکسی میٹر ہے۔ ہوم آئسولیشن والے لوگوں کو آکسی میٹر دیا جارہا ہے۔ اگر انہیں آکسیجن کی سطح کم لگتی ہے تو وہ فون کرکے مدد لے سکتے ہیں۔ چوتھا ہتھیار پلازمہ تھیراپی ہے۔ اسے سب سے پہلے دہلی میں سے آزمایا گیا، 29مریضوں کو پلازمہ تھیراپی دی گئی جس کا تجربہ کامیاب رہا تھا۔
سروے اور اسکریننگ کو کورونا کے خلاف انہوں نے آخری ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے دہلی میں سروے شروع ہورہا ہے۔ بیس ہزار لوگوں کے خون
کے نمونے اس میں لئے جائیں گے  جن کی جانچ سے پتہ چلے گا کہ راجدھانی میں کورونا وائرس کا کتنا پھیلاو ہے۔ اسے سمجھنے میں اس سروے سے بڑی مدد ملے
گی۔ جمعہ کو 21ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے جو دہلی میں اب تک کے سب سے زیادہ ٹیسٹ تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS