آئی پی ایل کے انعقاد پر سوچنا جلد بازی: بی سی سی آئی

0

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کو مشروط کھولنے کی اجازت کے باوجود ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں سوچنا جلد بازی ہوگی۔
بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے اپنے ایک انٹروو میں کہا کہ کرکٹ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ، ملک میں سفری پابندیوں کو آسان کرنے کی ضرورت ہوگی۔ "31 مئی تک ہوائی سفر اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، بی سی سی آئی کھلاڑیوں کے لئے ہنر پر مبنی تربیتی کیمپ کے انعقاد سے قبل مزید انتظار کرے گا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بی سی سی آئی اب اس سال کے آخر تک آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں سوچ رہا ہے، دھومل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے بارے میں سوچنا ابھی جلد بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دینے کی ضرورت ہے تاکہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کی شرکت ہو ہوسکے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS