تروپتی (ایجنسیاں) : کئی بار ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے لاپروائی کے دل کو جھنجھوڑدینے والے واقعات منظر عام پر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک سرکاری اسپتال نے کہا کہ مردہ مریض کی لاش لے جانے کے لیے ایمبولینس کا پوراخرچ مانگا، جس کے بعد غریب باپ کو بیٹے کی لاش کو سکوٹر پر لے جانا پڑا۔ دراصل ایک مزدور نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو یہاں کے وینکٹیشور رام نارائن روئیا اسپتال میں داخل کرایا تھا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد باپ نے لاش لے جانے کے لیے اسپتال سے ایمبولینس کے بارے میں پوچھا تو اسپتال میں موجود عملے اور ایمبولینس ڈرائیور نے لاش لے جانے کے لیے ان سے کافی رقم کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کسی ایمبولینس کو داخلہ دینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد مجبور باپ نے بیٹے کی لاش کو اسٹریچر سے اٹھا کر کندھوں پر رکھا اور اسکوٹر پر لے گیا۔ اس واقعے کا ویڈیو اور تصاویر سامنے آتے ہی کہرام مچ گیا۔سوشل میڈیاپر لوگوں نے پرزور مذمت کی۔ بتایا جاتاہے کہ اس کا گاو¿ں اسپتال سے تقریباً 90 کلومیٹر دور ہے۔آندھرا پردیش کے سابق سی ایم چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔
بیٹے کی لاش اسکوٹر سے لے جانے پرمجبور ہوا باپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS