نئی دہلی(انوارالحق؍ایس این بی)
جنوب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن، کونسلرنیتو چودھری اور اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی سستی اور لا پروئی کی وجہ سے 101 میں واقع تیمور نگر کمیونٹی سینٹر کی حالت بے حد خراب اور خستہ حال ہے۔ اگر وقت رہتے ہوئے جلد از جلد اس کی مرمت نہیں کی گئی یا ازسر نو تعمیر نہیں کیا گیا تو کبھی بھی عمارت منہدہوسکتی ہے جس سے کافی جانی اور مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔اطلاعات کے مطابق وارڈ نمبر 101 تیمور نگر میںکافی بڑی آراضی پر ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت ایک بارات گھر ہے، جہاں پر اکثر وبیشتر شادی بیاہ اور دیگرپروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔یہ برات گھر کافی عرصہ سے بہت زیادہ خراب اور خستہ حال ہے۔ بارات گھر کی تمام کھڑکیاں پوری طرح ٹوٹ پھوٹی ہوئی ہیں۔ کھڑکی کی جگہ کو گتے وغیرہ سے بند کئے گئے ہیں ۔ عمارت کے اندر جانے سے پرپہلے گیٹ کے باہر جو پلر ہے ۔ اس کا ایک پلر بالکل ڈیمیز ہے اور پلر پھٹ کر سریہ باہر نکل آیا ہے اور باہر نکلے ہوئیسریہ پوری طرح سے گلا ہوا ہے۔ بارات گھر سے جنوب میں پیشاب اور پاخانہ کے لئے گھر بنے ہوئے ہیں یہ بھی بہت زیادہ بوسیدہ اور خراب ہے۔ اس کی بھی تمام کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹے ہوئے اورلوہے بھی زنگ الودہو چکے ہیں۔ بارات گھر کے گراؤنڈکے شمالی حصے میں ابھی بھی بارش کا پانی لگا ہوا ہے جس سے بدبواور تعفن پھیل رہا ہے۔اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی اور وقت رہتے ہوئے اس کی مرمت یا ازسرِ نو تعمیر نہیں کیا گیا تو کوئی بی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیمور نگر بارات گھر میںاکثرو بیشتر شادی وبیاہ کے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ صفائی ستھرائی تو پابندی سے ہوتی ہے اور یہاں پر ایک گارڈ بھی تعینات ہیں لیکن عمارت کی رپیرنگ اور مرمت کا م ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اس تعلق سے نمائندہ راشٹریہ سہار ا کا نمائندہ نے مقامی کا کونسلر محترمہ نیتو چودھری سے بات کرنی چاہتی تو ان کا فون بند تھا۔بعد ازاں مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو موصوف سے رابطہ نہیں ہوسکا۔