چین کے متنازع موبائل ایپ ٹک ٹاک نے اپنی کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کے صدر ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے پیر کے روز اس سلسلہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
ٹک ٹاک نے 39 صفحات پر مشتمل اس مقدمے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیر تجارت و کامرس ولبر راس اور امریکی وزارت تجارت کو مدعا علیہ بنایاہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق امریکی انتظامیہ نے بغیر کسی ثبوت کے اس کے خلاف ایسی سخت کارروائی کی ہے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ ایگزیکٹیو آرڈر ’انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ‘ (آئی ای ای پی اے) کی خلاف ورزی ہے۔ کمپنی نے امریکی صدر پر الزام لگایا کہ ایگزیکٹیو آرڈر امریکی قومی سلامتی کی خاطر نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کی بناء پر لیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ، یہ ایگزیکٹیو آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی دونوں ہی ہیں ۔
ٹک ٹاک کا ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف مقدمہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS