خصوصی ٹرینوں کے لئے 16.15 کروڑ روپے کے ٹکٹ بک

0

ملک گیر لاک ڈاون کے دوران آج سے مسافر ٹرینوں کو مرحلے وار شروع کرنے کے بعد آئندہ سات روز تک خصوصی ٹرینوں پر 16.15 کروڑ روپے کے 45،000 سے زیادہ ٹکٹ بک ہوئے ہیں.
 بتا دیں کے گزشتہ روز 11 مئی سے ٹرینوں پر بکنگ کی اجازت دی گئی اور کم از کم 82،317 مسافروں نے آئی آر سی ٹی سی کی سرکاری ویب سائٹ پر 45،533 ٹکٹ بک کروائے۔ 
ریلوے نے پیر کو شام 6 بجے سے اسپیشل اے سی کوچ کی 15 ٹرینوں کے لئے بکنگ لینا شروع کیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز 16.15 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت کیے گئے ، جن سے 45،533 پی این آر تیار ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان خصوصی ٹرینوں سے پہلے ہفتے میں کل 82،317 مسافر سفر کریں گے۔ 
خیال رہے کہ ہندوستانی ریلوے نے آج سے مرحلے وار مسافر ٹرین کو چلانا شروع کردیا ہے، ابتدا میں 15 خصوصی ٹرینیں  چل رہی ہیں۔ یہ خصوصی ٹرینیں نئی ​​دہلی اسٹیشن (این ڈی ایل ایس) سے دبروگڑھ ، اگرتلا ، ہاوڑہ ، پٹنہ ، بلاسپور ، رانچی ، بھوونیشور ، سکندرآباد ، بنگلورو ، چنئی ، تروانانت پورم ، مڈگاؤں ، ممبئی سینٹرل ، احمد آباد اور جموں توی سے چلیں گی۔ لاک ڈاؤن کے درمیان مسافر ، میل اور ایکسپریس ٹرین خدمات معطل کرنے کے تقریبا دو ماہ بعد ان ٹرینوں کی بکنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS