تلنگانہ  جگتیال ضلع میں پیش آئے المناک حادثہ میں تین افراد جان بحق

0

حافظ عابد جگتیال
جگتیال:15 فروری حادثہ میں تین افراد جان بحق ہوگئے ۔ جن میں شہر جگتیال کے ایک وکیل بشمول اہلیہ اور بیٹی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے جگتیال  ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والے امر یندر راؤ نامی ایڈوکیٹ اپنی اہلیہ 52 سالہ سریشا‘25 سالی بیٹی شریا‘اور بیٹے جینت کے ہمراہ جوگن پلی موضع میں واقع مندر کے درشن کے لئے جارہے تھے کہ میڈپلی کے قریب غنودگی کے عالم میں کا ر بے قابو ہوکر آیس آر ایس پی کنال میں گری گئ جس کی وجہ کار میں سوار ایڈوکیٹ سمیت
اہلیہ اور بیٹی غرق ہوگئے جبکہ انکا بیٹا تیرنا جاننے کی وجہ سے کرشماتی طور بچ گیا جینت تیرنا جانتا تھا اس نے اپنی بہن شریا کو بچانے کی کوشش کی تاہم پانی کا بہاؤ تیز رہنے کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔امریندرراو،رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار کے والد سینئر ایڈوکیٹ ہنمنت راوکے پاس بحیثیت جونیئر ایڈوکیٹ خدمات انجام دے رہاتھا۔واقعہ کی اطلاع پر رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر یم سنجے کمار نے مقام حادثہ پہنچ گئے بتایا جاتا ہے کہ متوفی امریندر راؤ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار کے رشتہ دار تھا۔واقع کی اطلاع پر مٹ پلی ڈی یس پی مسٹر غوث بابا‘مقام حادثہ پہنچ گئے اورانکی نگرانی میں میڈ پلی پولیس نے پنچنامہ کیا ۔رسیوں کی مدد سے کار کو باہر نکالا اورنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکار ی دواخانے منتقل کردیا ۔اس حادثہ میں وکیل امریندرراؤ کے فوت ہونے سے شہر جگتیال کے وکلاء برداری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS