سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے ہیں۔جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں تین عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی شوپیاں تصادم میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آرپی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کی ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔
شوپیاں میں مسلح تصادم میں تین جنگجو ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS