نئی دہلی: مغربی دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں کباڑکی دکان میں آگ لگ گئی جس میں 3 افراد کی جھلسنے سے موت ہو گئی ۔
مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر دیپک پروہت نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ دیررات کیرتی نگر کے کملا نہرو کیمپ میں ایک کباڑ کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچے۔ آگ ٹونی مہتو کی (50) کی کباڑ کی دکان میں لگی اور جلد ہی دکان کے اوپر بنی جھگیوں میں پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور بیشتر افراد خانہ کو محفوظ نکال لیا گیا ۔ آگ بجھانے کے بعد وہاں سے دو لاشیں برآمد ہوئی جو مکمل طور پر جھلس گئی ہیں۔ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن ایک کی عمر 20 سال ہے جب کہ دوسرے کی عمر آٹھ سے دس سال کے درمیان ہے۔
پولیس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن شاٹ سرکٹ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ کباڑکی دکان کا مالک ٹونی مہتو مفرور ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد راحت و بچاؤ مہم کے دوران ایک اور لاش جائے وقوعہ کے پیچھے نالے سے برآ مد ہوئی ہے ۔ تیسری لاش کملا نہرو کیمپ میں رہنے والے روہت عرف کالو کی ہونے کی ہونے کا خدشہ ہے ۔ لاش کودیکھنے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روہت آگ بجھانے کے لئے آیا تھا اور اسی دوران وہاں پھنس گیا۔ روہت کی عمر 20 سال ہے اوروہ ایک ڈرائیور ہے ۔
کیرتی نگر میں کباڑکی دکان میں آتشزدگی تین افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS