خالصتان لبریشن فرنٹ کے تین سخت گیرحامی گرفتار

0

نئی دہلی:دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے خالصتانی لبریشن فرنٹ کے ماڈیول کا پردہ فاش کر کے اس کے تین سخت گیر حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔اسپیشل سیل کے ایک افسر نے ہفتہ کوبتایا کہ پولیس نے خالصتان تحریک کی حمایت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آقاوں کے اشارے پر شمالی ہند کی مختلف ریاستوں میں قتل جیسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ان کی شناخت موہندر پال سنگھ(29)گرتیج سنگھ (41)اور لوپریت(21)کی شکل میں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے تین پستول اور سات کارتوس ضبط کیے گیے ہیں۔
پولیس تفتیش میں ان لوگوں نے خالصتان تنظیم کے ساتھ تعلق کو تسلیم کیا اور کہا کہ ملک کے باہر بیٹھے اپنیآقاوں کے اشارے پر قتل  جیسے واقعے کو انجام دینے کی کوشش میں تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS