جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے جلال پور علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شخص اپنے ہی گاؤں کی ایک لڑکی کو شادی کا دلاسہ دیتے ہوئےاس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا اوراب اس نے شادی سے انکارکرتے ہوئے اس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
لڑکے کے شادی سے انکار کرنے اوراس کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے دھمکی کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنے ماں کے ساتھ تھانہ پہنچ کر معاملے کی شکایت کی لیکن جب کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو متاثرہ نے سی ایم ہیلپ لائن نمبر پرشکایت درج کرائی ہے۔
مصدقہ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جلال پورتھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی لڑکی نے اپنے ہی گاؤں کے ایک لڑکے پرشادی کا دلاسہ دے کرعصمت دری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔لڑکی کا الزام ہے کہ لڑکے نے اس کی فحش ویڈیو بنالیا ہے جسے اب وہ سوشل میڈا پر وائرل کرنے کی باربار دھمکی دے رہا ہے۔
لڑکی کا الزام ہے کہ لڑکا شادی کا دلاسہ دے کر بہلا۔پھسلا کراس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا اور جب اس نے شادی کرنے کو کہا تو لڑکے نے شادی کرنے سے صاف انکارکردیا ہے۔اوراب میرے ساتھ بنائے گئے فحش ویڈیو کو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ متاثرہ کے مطابق شکایت کی بنیاد پر پہلے پولیس نے معاملے کا فورا نوٹس لیا اور لڑکے کو گاؤں سے گرفتارکر کے تھانے لے آئی۔پولیس نے دونوں فریق میں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی اور لڑکے نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔بعد میں جب بغیر کسی کاروائی کے پولیس نے لڑکے کو چھوڑ دیا تو متاثرہ نے وزیر اعلی پورٹل کے ذریعہ اپنی شکایت درج کراکر انصاف کی گہار لگائی ہے۔