نئی دہلی،(ایجنسی): جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں کے ذریعہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے حادثہ کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اگرپاکستان نے جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو اسی طرح بڑھاوا دیا اور شہریوں کا قتل اسپانسر شدہ کیا، تو اسے ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امت شاہ نے کہا کہ سال 2016 میں ہندوستان نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم حملوں کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ خلاف ورزی کریں گے تو اور بھی سرجیکل اسٹرائیک ہوں گی۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سابق وزیر منوہر پاریکر کی نگرانی میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک ایک اہم قدم تھا۔ ہم نے یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی ہندوستانی سرحدوں پر کوئی غلط حرکت نہیں کرسکتا ہے۔ ایک وقت تھا کہ بات چیت کرنے کا، لیکن اب وقت ہے ردعمل کا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں وکشمیر میں ہندووں اور سکھوں کو ہدف بناکر ان کا قتل کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد فوج نے اپنی مہم تیز کردی ہے۔ اس کے علاوہ فوج نے دہشت گردوں کو زبردست چوٹ بھی دی ہے۔ فوج نے گھیر گھیر کر دہشت گردوں کو موت کی نیند سلانے کی مہم چلا رکھی ہے۔ دہلی اور دیگر ریاستوں سے کچھ دہشت گردوں کو زندہ بھی پکڑا گیا ہے، جس کے بعد ان دہشت گردوں کے قبول نامے سے پاکستان کی پول پٹی پوری دنیا میں کھل گئی ہے۔
سرجیکل اسٹرائک کی دھمکی، جانیں امت شاہ نے کیا کہا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS