نئی دہلی (یو این آئی): کیجریوال حکومت نے دہلی میں رہ رہے معاشی طور پر کمزوران ضرورت مند لوگوں کو مفت راشن کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صدارت میں منگل کے روز دہلی سکریٹریٹ میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کووڈ 19 وبا کے جاری رہنے تک غیر پی ڈی ایس مستحقین مہاجرمزدوروں اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بھی مفت اناج فراہم کرانے کی تجویز پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظورکر لیا ۔
دہلی حکومت نے کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے مہاجرمزدوروں ، غیر منظم کارکنوں ، تعمیراتی کارکنوں ، گھریلو مددگاروں ، جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں ، ان ضرورت مندوں کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے 25 مئی 2021 کو مفت راشن فراہم کرنےکا فیصلہ لیا تھا ۔ اس سلسلے میں مسٹر کیجریوال کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں اسے آگے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کے اس فیصلے سے دہلی میں تقریبا 40 لاکھ غیر پی ڈی ایس مستحقین مستفید ہوں گے ۔ کابینہ نے اناج کی خریداری ، تقسیم اور ٹرانسپورٹ کے لیے 48.12448 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ اس میں 42.40 کروڑ روپے اناج کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ تقریبا 2.096 کروڑ روپے ٹرانسپورٹ پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ سیول ڈیفنس اہلکاروں کو 3.62848 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔
دہلی میں غیر ڈی پی ایس مستحقین کو مقررہ مقام یا اسکول کے ذریعےآناج تقسیم کیا جائے گا ۔ دہلی حکومت کے محکمہ خوراک و رسد نے دہلی کے مختلف علاقوں میں 100 مقامات کی نشاندہی کی ہے ۔ دہلی سرکار کو 40 لاکھ غیر ڈی پی ایس مستحقین کو مفت راشن فراہم کرنے کے لیے تقریبا 16 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 4 ہزار میٹرک ٹن چاول دہلی حکومت کو درکار ہوں گے۔ دہلی حکومت یہ راشن فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے خریدے گی۔
بغیرراشن کارڈ والوں کو ملتا رہے گا مفت راشن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS