نئی دہلی: (یو این آئی) 2019ایشیائی نوجوان چیمپئن ونکا اور الفیا پٹھان ان چار ہندستانی خواتین مکہ بازوں میں شامل ہیں جنہوں
نے پولینڈ کے کلسے میں جاری آئبا یوتھ مینس اینڈ وومینس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
گیتیکا اور پونم دیگر دو مکہ باز ہیں جنہوں نے آخری۔4میں داخلہ حاصل کرلیا ہے اور ملک کے لئے کم از کم کانسہ کا تمغہ یقینی
کیا۔ تمام چار مکہ بازوں نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پانی پت کی مکہ باز ونکا نے 60کلوگرام زمرہ میں کولمبیائی حریف کیمیلو کیمیلا کو 5-0سے شکست دی، جبکہ 2019ایشیائی
جونیئر چیمئپن ناگپور ک الفیا (81کلوگرام سے زیادہ) نے بھی ہنگری کی مکہ باز ریکا ہیکمین کے خلاف 5-0کی آسان جیت درج
کی۔57کلوگرام زمرہ میں پونم نے قزاقستان کے نازیرکے سیرک کے خلاف 5-0سے آسان جیت درج کرکے سیمی فائنل میں جگہ
بنائی۔
گیتیکا (48کلوگرام) نے بھی اپنی حریف رومانیہ کی الزیبیتھ اوسٹر کے خلاف جیت حاصل کی۔ ایک دیگر ہندستانی خاتون خوشی
(81کلوگرام) کو ترکی کے بوسرا ازلڈر کے خلاف آخری۔8میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مردوں کے زمرہ میں منیش (75کلوگرام) اور سمیت (69کلوگرام) نے اپنے اپنے زمرہ میں بالترتیب اردن کے عبداللہ الارگ اور
سلواکیہ کے لادسلو ہورواتھ کے خلاف پری کوارٹر فائنل مقابلہ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس درمیان آکاش گورکھا (60
کلوگرام) اور ونیت (81کلوگرام) کو آخری۔16میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS