یہ قوم پرست حکومت سب بیچ دے گی:کنہیا کمار

0

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلباء یونین کے صدر کنہیا کماراپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں ۔ گزشتہ روز کنہیا نے دو ٹویٹس کرکے مرکزی حکومت کے خلاف ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔ کنہیا نے ملک کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ قوم پرست حکومت عوامی شعبے کو چونی اٹھنی کو فروخت کردے گی۔
کنہیا نے ٹویٹ میں اپنے لکھا، آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے جوڑنے کے لئے گذشتہ 5 سال گزار دیے ہیں۔ یہ 5 سال 'دادا کے دادا کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوانے میں نکال دئے جائیں گے۔ 
یہ قوم پرست حکومت عوامی شعبے کو چونی-اٹھنی میں فروخت کر دے گی اورٹرین کے ٹکٹوں سے لے کر کالج کی ڈگری تک ہر چیز کو غریبوں کی پہنچ سے باہر کردے گی۔ 
کنہیا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ، ملک کے تمام لوگوں کو دستاویزات کے لئے سرکاری دفاتر کا چکر لگانا پڑے گا۔ اس تماشے کے دوران او این جی سی، بی ایس این ایل ،ایئر انڈیا،ریلوے سبھی فروخت ہوں گے۔ پھر نجی ٹرین میں تیجس ایکسپریس ، 400 روپے کے بجائے 4000 روپے کا ٹکٹ خریدیے، اور 10 لاکھ میں ڈگری بنواکر 10 ہزار  روپیےمہینا میں نوکری کیجیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS