کرنال،(یو این آئی):کسانوں پرسخت کارروائی کرنے کا حکم دینے والے ہریانہ کے سینئر انتظامی افسر آیوش سنہا کے خلاف ریٹائرڈ جج سے جانچ کرانے اور مرنے والے کسان کے کنبے کے دوافراد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ قبول کئے جانےکے بعد متحدہ کسان مورچہ نے اپنا دھرنا ختم کردیا ہے ۔
کسان لیڈرگورنام سنگھ چڈونی نے ہفتہ کویہاں بتایا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری دیویندر سنگھ اور دیگر انتظامی افسران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں تین مطالبات پر رضامندی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کرنال کے اس وقت کے ایس ڈی ایم آیوش سنہا کے کسانوں پر لاٹھی چارج کے حکم سے متعلق معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے سابق جج کریں گے اور رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے گی۔ جانچ کے دوران مسٹرسنہا چھٹی پر رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کسان سشیل کاجل کے کنبے کے دو افراد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ بھی انتظامیہ نے قبول کر لیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کرنل کے منی سیکرٹریٹ کے باہر جاری کسانون کے دھرنا کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کسانوں کا یہ مطالبہ پورا، دھرنا ختم، جانیں تفصیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS