بھرت پور (یو این آئی) :راجستھان میں بھرت پور کے میوات علاقہ میں تاجروں کے ہاتھوں پکڑے گئے ایک چور نے ماب لنچنگ سے بچنے کے لیے بڑی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا آدھار کارڈ دکھا کر اپنی جان بچائی، ورنہ اس چور کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔ بعد میں چور کی جم کر پٹائی کرکے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔معاملہ کامان قصبہ کے میونسپل بازار کا ہے جہاں دہلی کے سنگم وہار کا رہنے والا راہل نامی چور ریکی کے مقصد سے بازار میں گھوم رہا تھا۔ یہ چور اسی علاقہ میں چار بار چوری کر چکا ہے ۔ اس کا چہرہ سی سی ٹی وی میں قید ہوچکا تھا اور دکاندار اس کا چہرہ پہچان چکے تھے لیکن وہ پکڑا نہیں جاسکا تھا۔ واضح رہے کہ ریکی کرتے وقت دکانداروں نے اسے پہچان لیا اور بس اسٹینڈ پر اس کا تعاقب کرکے اسے گرفت میں لے لیا گیا اور اسے کولڈ ڈرنک کی دکان میں بند کردیا گیا جہاں اسے لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے پٹائی کی گئی۔
پٹائی کے دوران جب چور کو یہ احساس ہوا کہ وہ ماب لنچنگ کا شکار ہو سکتا ہے تو اس نے سمجھداری سے اپنا آدھار کارڈ دکھایا اور کہا کہ وہ اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور چوری کیا کرتا ہے ، اسے پولیس کے حوالے کیا جائے ۔ چور کا آدھار کارڈ دیکھنے کے بعد ہجوم کا غصہ بھی ٹھنڈا ہو گیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پتہ چلا ہے کہ اس چور کی دکان کا شٹر بند کر کے ہجوم نے جم کر پٹائی کی گئی۔ اس وقت مقامی پولیس دکان کے باہر کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔ پولیس نے چور کو ہجوم کی پٹائی سے بچانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، تاہم پٹائی کے دوران چور نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کی نیت سے ریکی کر رہا تھا۔ اس سے قبل بھی وہ اس علاقہ سے چوری کر کے سامان فروخت کر چکا ہے ۔ چور کے اعترافی بیان پر مطمئن ہونے اور چور کی پٹائی کرنے کے بعد تاجروں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ماب لنچنگ سے بچنے کیلئے چور نے آدھار کارڈ دکھایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS