ملبورن(ایجنسیاں) :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیںہیںاور وہ ہندوستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاک ہند میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانیٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، ہندوستان کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔
کپتان نے فخر زمان کے سوال پر کہا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہوئے، وہ ہندوستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، وہ ہندوستان کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
فخرزماں ہندوستان کے خلاف میچ کا حصہ نہیں : بابراعظم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS