نئی دہلی (ایجنسیاں ) : کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت پر بڑھتی مہنگائی کو لے کر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے مہنگائی، پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور نوجوانوں کو روزگار دینے جیسے ایشوز کو لے کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر بی جے پی حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری پر بلڈوزر چلانے کی صلاح دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو لوگوں کے مسائل پر بلڈوزر چلانا چاہیے، لیکن بی جے پی کے بلڈوزر پر نفرت اور دہشت سوار ہے۔راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کے عوام کا دم نکال دیا ہے۔ حکومت کو لوگوں کے ان مسائل پر بلڈوزر چلانا چاہیے، لیکن بی جے پی کے بلڈوزر پر تو نفرت اور دہشت سوار ہے۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی بے روزگاری، مہنگائی، تشدد سمیت
महंगाई और बेरोज़गारी ने देश की जनता का दम निकाल दिया है।
सरकार को लोगों की इन समस्याओं पर bulldozer चलाना चाहिए।
मगर भाजपा के bulldozer पर तो नफ़रत और दहशत सवार है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 12, 2022
تمام عوامی ایشوز پر مودی حکومت کے خلاف کھل کر حملہ بولتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی انھوں نے
عوام کے مسائل کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تب انھوں نے ایک ٹوئٹ کر پی ایم مودی کے روزانہ کے کاموں کی ایک فہرست جاری کی تھی جو اس
طرح تھی: 1. پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمت کتنی بڑھاﺅں، 2. لوگوں کی ’خرچے پہ چرچا‘ کیسے رکواﺅں، 3. نوجوانوں کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاﺅں،
4. آج کس سرکاری کمپنی کو بیچوں، 5. کسانوں کو مزید لاچار کیسے کروں۔ ادھرکانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ٹویٹ کیاکہ بھگوان رام کو مریدا پرشوتم کہا جاتا ہے جس کا مطلب پاکیزگی کی علامت ہے۔ رام نومی کے موقع پر عدم تحمل، تشدد اور نفرت کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔