محمد زاہد رضابنارسی
دل میں جو عشق مصطفی ہی نہیں
پھرمسلمان تو رہاہی نہیں
جوکھلا آمنہ کے آنگن میں
پھول ایسا کوئی کھلاہی نہیں
ماسوا نعت خوانِ آقا
اب مرا کوئی مشغلہ ہی نہیں
خلد کا عشق مصطفی کے سوا
دوسرا کوئی راستہ ہی نہیں
جو صحابہ میں تھا برائے دیں
ہم میں وہ جوش و ولولہ ہی نہیں
ان کو اپنی طرح کہا جس نے
اس کی نسلوں کا کچھ پتہ ہی نہیں
پیش تمثیل کیا کرے کوئی
مثل آقا کوئی ہوا ہی نہیں
پڑھئے دل سے درود آقاپر
اس سے بہتر کوئی دواہی نہیں
ابن حیدر نہ سر کٹاتے تو
دین اسلام پھیلتا ہی نہیں
دل میں جس کے نہیں ہے حب رسول
اس سے زاہد کا واسطہ ہی نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS