گورکھپور:کورونا وائرس سے پاک اضلاع میں شامل اترپردیش کے گورکھپور میں بھی کورونا وارئرس نے دستک دے دی ہے۔اتوار کی رات موصول رپورٹ میں ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق پیر کو گوکھپور کے ارووا علاقے کے ہاٹا بزرگ باشندہ ایک 49سالہ شخص دہلی سے سوگر اور بلڈپریشر کا علاج کرا کر ایبولنس کے
ذریعہ اتوار کو گورکھپور واپس آیا تھا۔ گھر آنے پر اس کی طبیعت زیادہ خراب ہونےپر اسے گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں جانچ
کے بعد اس کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گورکھپور ضلع میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دیر رات ضلع انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصدقہ مریض کے ساتھ آئے دیگر افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔مریض کا علاج بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں جاری ہے۔
گورکھپور:ایک شخص میں کورونا کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS