ہندوستان میں اب بھی ساڑھے 17 ہزار سے زائد کورونا کے ایکٹیو کیسز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 404 عدد سے گھٹ کر 17.5 سے زائد ہزار رہ گئے ہیں۔ہفتہ کو ملک میں 15,58,119 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 1,91,32,94,864افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 2487 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 17 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2878 مریض جان لیوا کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 79 ہزار 693 افراد ملک وبا کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 98.74 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے مزید 13 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524214 ہو گئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 70 عدد سے بڑھ کر 3,393 ہو گئے ہیں۔ اس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 445 عدد سے بڑھ کر 647402 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69363 پر مستحکم ہے۔
ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 20 عدد کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 497 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید چار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 429508 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7693 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ریاست اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 18 عدد سے بڑھ کر 184 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں ریاست میں اب تک 1278,980 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی ہے، جب کہ اب تک 9126 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 14 عدد سے بڑھ کر 421 ہو گئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,203 پر مستحکم رہی۔ ریاست میں مہلک وبا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 43 سے بڑھ کر 1997196 ہو گئی۔ریاست مدھیہ پردیش میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 12 عدد سے بڑھ کر 244 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 24 عدد کا اضافہ ہونے سے یہ تعداد 1030924 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اب تک اس وبا سے 10735 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کی ساحلی ریاست گوا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز10عدد سے بڑھ کر 77 ہو گئے ہیں۔ اب تک اس ریاست میں 241653 مریض اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں، جب کہ 3832 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز09 عدد سے بڑھ کر 269 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 21 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 227026 ہو گئی۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 697 پر مستحکم ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہلاکت خیز کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1868 ہو گئے ہیں، جب کہ 96 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3907576 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,105 پر مستحکم ہے۔
قومی دارالحکومت میں دہلی میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 405 سے گھٹ کر 3936 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 1074 کووڈ مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس جان لیوا وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد تعداد 1869617 ہوگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26192 ہوگئی۔
ریاست آندھرا پردیش میں فی الحال کورونا وائرس کے 79 عدد ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2350005 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14,730 پر مستحکم ہے۔ملک کی شمالی ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز17 عدد سے گھٹ کر1952 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 326 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 986322 ہو گئی جب کہ اموات کی تعداد 10621 پر مستحکم رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS