ملک میں کورونا کے رہ گئے ہیں تقریباً 40 ہزار فعال کیسز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد رہنے سے فعال کیسز کم ہو کر اب تقریباً 40 ہزار رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 18 ہزار 511 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 179 کروڑ 91 لاکھ 57 ہزار 486 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے تین ہزار 614 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 40 ہزار 559 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی دوران پانچ ہزار 185 افراد نے کووڈ کو شکست دی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 31 ہزار 513 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.71 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 21 ہزار 122 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 77 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 414 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 100 مریضوں کی موت ہوئی جو ایک دن پہلے کووڈ 19 سے ہونے والی اموات سے 89 کم ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS