کوروناوائرس کی جنگ میں ملک کی یکجہتی دیکھ کردنیاحیران: مودی

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے نمٹنے کے لئے پورے ملک نے اپنے منفرد اتحاد اور عزائم  سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی دوسری مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہم وطنوں کے نام کھلے خط میں مودی نے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 130 کروڑ لوگوں کا حال اورمستقبل کبھی بھی کوئی آفت فیصلہ نہیں کر سکتی۔
مودی نے اپنے خط میں لکھا’’اپنے ہم وطنوں کی توقعات اورحسرتوں کو پورا کرنے کی سمت میں تیز رفتار سے آگے بڑھ رہے تھے،لیکن اسی درمیان کوروناوائرس  کی وبا نے دنیا کے ساتھ ہمارے ملک کو بھی الجھا دیا۔ جہاں ایک طرف عظیم اقتصادی وسائل اور جدید ہیلتھ سسٹم  کے ساتھ طاقتیں ہیں،وہیں دوسری طرف ہمارا ملک ایک بہت بڑا آبادی اور محدود وسائل کے درمیان مسائل سے گھرا ہوا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا، "زیادہ تر کے ذہن میں یہ خدشہ گھر کئے ہوئے تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان دنیا کے لئے ایک مسئلہ نہ بن جائے،لیکن آج آپ نے دنیا کو ہماری طرف دیکھنے کے نظریہ اور سوچ کے تصور کو تبدیل کر دیا۔آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کے طاقتوراورخوشحال ممالک کے مقابلے میں ہندوستان کی اجتماعی طاقت اور صلاحیت منفرد ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے مزید کہا’’ہم نے اب تک جس صبروتحمل  کا مظاہرہ کیا ہے، اسے جاری رکھنا ہے۔ موجودہ بحران کی اس گھڑی میں بحث کا مسئلہ یہ بھی ہے کہ  ہندوستان سمیت مختلف ممالک کی معیشت کو کس طرح بحال کیا جائے گا‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان  نے اپنے اتحاد ویکجہتی  اور کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں عزائم  سے دنیا کو حیران کیا ہے،اس کے پیش نظر ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اقتصادی احیائے کی سمت میں بھی سنگ میل ثابت ہوں  گے‘‘۔
انہوں نے کہا’’عالمی  وبا  کی وجہ سے یہ یقینی طور پر بحران کی گھڑی ہے،لیکن ہم ہندوستانیوں کے لئے یہ ایک عزم مصمم  کا وقت ہے.ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ 130 کروڑ کا حال اور مستقبل کبھی بھی منفی حالات فیصلہ نہیں کر سکتے۔ ہم خود اپنا حال اوراپنا مستقبل طےکریں گے۔ہم ترقی کی راہ پرگامزن رہیں گے اورکامیابی بھی حاصل کریں گے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS