امریکہ میں خاتون مکان مالک نے فلسطینی نژاد معصوم بچے پرچاقو سے حملہ کرکے اس کی جان لے لی

0

واشنگٹن: امریکہ میں ایک 71 سالہ  نے فلسطین نژاد 6 سالہ معصوم بچے پر 26 بار چاقو سے وحشیانہ حملہ کرکے اس کی جان لے لی جبکہ معصوم بچے کی ماں حملے میں شدید طور پر زخمی ہیں۔ جانکاری کے مطابق ایک 71 سالہ جوزف زوبا پر دو افراد کو مسلمان ہونے کی وجہ سے چاقو سے وار کے بعد قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واردات پر ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعہ کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ماں اور اس کے بیٹے پر حملے سے “دکھی” ہیں، جو فلسطینی نژاد امریکی تھے۔ مسٹر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ نفرت کے اس خوفناک عمل کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، اور یہ ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہے۔
امریکہ میں پولیس نے اس 71 سالہ خاتون کو قتل اور نفرت پر مبنی جرم کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جس نے ایک چھ سالہ فلسطین نژاد لڑکے اور اس کی ماں پر چاقو سے حملہ کیا، جس میں لڑکا ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کی 32 سالہ ماں کو شدید زخم آئے ہیں۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ تفتیشی اہلکار اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب رہے کہ اس وحشیانہ حملے میں دونوں متاثرین کو مشتبہ شخص نے اس لیے نشانہ بنایا، کیونکہ وہ مسلمان تھے۔
ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ لڑکے پر سات انچ کے ایک فوجی طرز کے چاقو سے 26 بار حملہ کیا گیا۔ 32 سالہ خاتون کو بھی چاقو کے متعدد زخم آئے اور ان کی حالات تشویش ناک ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ زندہ بچ جائیں گی۔
ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ بھی کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعے کی وجہ سے متاثرین کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بیان کے مطابق ہفتے کی صبح اسے خاتون کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس نے بتایا کہ اس کے مکان مالک نے اس پر حملہ کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون نے بتایا کہ وہ باتھ روم میں بھاگیں اور اپنے حملہ آور سے لڑتی رہیں۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تب تک خاتون اور لڑکے کے سینے، دھڑ اور اوپری حصے پر متعدد حملوں سے کئی زخم لگ چکے تھے۔ دونوں متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
شکاگو میں کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ہم غمزدہ ہیں، اور ہماری دعائیں پیارے لڑکے اور اس کی ماں کے ساتھ ہیں۔
تنظیم نے متاثرین کی ایک فلسطینی نژاد امریکی لڑکے کے طور پر کی ہے، جو حال ہی میں چھ برس کا ہوا تھا، اور ان کی ماں کا نام حنان شاہین بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر2670 ہوئی : وزارت

سی اے آئی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مقامی حکام کی سرکاری تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں، اس وقت ہم جس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے گھر میں ایک چھ سالہ بچہ ہے، جس نے ابھی چند ہفتے قبل اپنی سالگرہ منائی تھی اور ایک ماں ہسپتال میں شدید حالت میں پڑی ہیں، دونوں پر ایک درجن سے بھی زیادہ بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔
تنظیم کے مطابق یہ خاندان گزشتہ دو برس سے اس گھر کے گراؤنڈ فلور پر مقیم تھا اور اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص ان کا مکان مالک تھا۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS