نئی دہلی: (یو این آئی) نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کے ممبروں اور عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔
نائیڈو نے راجیہ سبھا کے پہلے اجلاس کی سالگرہ کے موقع پرجمعرات کے روزجاری ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایوان نے وفاقی ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کی تعمیر میں اور ریاستوں کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں تعاون دیا ہے۔
نائب صدر نے کہا ’’راجیہ سبھا کا پہلا اجلاس 13 مئی 1952 کو ہوا تھا۔ راجیہ سبھا پارلیمنٹ میں ہمارے وفاقی نظام کا اظہار ہے۔ راجیہ سبھا کے آئینی کردار کو نبھانے میں معزز ممبران،سابق ممبران اور سیکرٹریٹ کااہم تعاون رہا ہے۔ اس مبارکب موقع پر میں آپ سب کو اس موقع پر دلی مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS