نئی دہلی: اتر پردیش میں حلال سرٹیفکیٹ سے متعلق کھانے کی مصنوعات پر ریاستی حکومت نے پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہفتہ کی دیر شام پابندی سے متعلق حکم بھی جاری کیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق حلال سرٹیفکیٹ کے ساتھ مصنوعات کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، تقسیم اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
उत्तर प्रदेश | खाद्य आयुक्त कार्यालय ने आदेश जारी किया, “जन स्वास्थ्य के हित में उत्तर प्रदेश में हलाल प्रमाणित खाद्य पदार्थों के उत्पादन, भंडारण, वितरण एवं बिक्री पर तत्काल प्रभाव से प्रतिबंध लगा दिया गया है।” pic.twitter.com/dRdyWdt2t5
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 18, 2023
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، اگر ریاست اتر پردیش میں حلال مصدقہ ادویات، طبی آلات اور میک اپ کی اشیاء کی تیاری، ذخیرہ، تقسیم اور خرید و فروخت کرتے ہوئے پائے گئے تو متعلقہ شخص/کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: 6 روز سے سرنگ میں پھنسے ہیں چالیس مزدور، انتظامیہ کی تمام کوششیں اب تک ناکام