نئی دہلی:(یو این آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی آج پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں شوروغل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہو سکے۔ پیر کی صبح 11 بجے تک کیلئےایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح 11 بجے وقفہ صفر کا اعلان کیا ، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔ ترنمول کے ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔بائیں بازو کی جماعتیں ، شرومنی اکالی دل ، راشٹریہ جنتا دل اور شیو سینا کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے تھے۔ڈپٹی چیئر مین ہری ونش نے کہا کہ آج کسانوں کی تحریک اور پیگاسس کے مسئلہ کے حوالے سے ضابطہ 267 کے تحت نو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین پہلے ہی ان ایشوز پر توجہ اور مختصر بحث کی اجازت دے چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو وقت طے کرنے کے لئے وزیر پارلیمانی امور سے ملنا چاہیئے۔
ہنگامہ و شوروغوغا کے باعث ایوان بالا پیر تک کیلئے ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS