واشنگٹن : (یو این آئی) امریکہ نے چینی صدر ژی جن پنگ کےچین کے مخالفین کو وارننگ دینے والے بیانات کا جائزہ لیا ہے لیکن ان کے پیش نظر کوئی وضاحت نہیں کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ بات جمعرات کے روز بتائی ہے۔
چین میں کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران مسٹر جن پنگ نے چین کے مخالف ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے سخت رائے زنی کی ہے۔
انہوں نے حریف ممالک کوانتباہ کرتے ہوئےکہا کہ چین کو ڈرانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ملک کو’’1.4 ارب چینی عوام کے گریٹ وال‘‘کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسٹر پرائس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’ہم چینی صدر ژی جن پنگ کے بیانات سے واقف ہیں۔ ہم نے ان بیانات کا نوٹس لیا ہے لیکن ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنے جارہے ہیں‘‘۔