اقوام متحدہ نے شنزو آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی

    0

    اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے جاپان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزو آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی ہے۔آبے نے صحت سے متعلق وجوہات سے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ وہ تب تک عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک برسراقتدارلبرل ڈیموکریٹک پارٹی نیا لیڈر نہ منتخب کرلے۔
    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوزاریک نے کہا،’’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل وزیراعظم آبے کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں اور ہم جاپان کے سب سے لمبے وقت تک وزیراعظم رہے آبے کے دور اقتداراوراقوام متحدہ کے ساتھ عالمی چیلنجوں کے سلسلے میں ان کے فیصلے کی ستائش کرتے ہیں۔‘‘
    ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل کے آبے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کئی مسئلوں پر ساتھ کام کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS