جے پور:راجستھان میں حکمران کانگریس میں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان کانگریس کی اعلی قیادت نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کو منانے میں مصروف ہے۔کانگریس کے مشاہدین نے کل پائلٹ کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے تحریری طور پر دعوت دی تھی۔ یہ میٹنگ یہاں کے ایک ہوٹل میں طلب کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے لیڈرراہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پائلٹ سے بات کرکے انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن بتایا جارہا ہے کہ پائلٹ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔یہ بھی کوشش کی جارہی ہے کہ پائلٹ کو مرکزی تنظیم میں جگہ دی جائے۔
پائلٹ گروپ کے ایم ایل اے دہلی کے قریب مانیسر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیرہیں۔پائلٹ نے پہلے ان کی تعداد 30 بتائی تھی،لیکن اب وہ 25 ایم ایل اے کا ذکر کررہے ہیں۔دیپندر سنگھ شیخاوت نے بھی کوآرڈینیشن سے انکار کرتے ہوئے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا چیلینج کیا ہے۔
دوسری طرف کانگریس نے اپنے سبھی ایم ایل اے کو ایک ہوٹل میں ٹھہرایا ہوا ہے۔کچھ دیرمیں قانون سازپارٹی کی ہوسکتی ہے۔وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گزشتہ روز قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے قبل میڈیا کے سامنے تعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 ایم ایل اے کے حق میں ہونے کا دعوی کیا تھا۔ کانگریس کے لیڈراب بھی امید کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔
کانگریس کی اعلی قیادت پائلٹ کو منانے میں مصروف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS