تاخیر سے آئے گی کوروناوائرس کی تیسری لہر: آئی سی ایم آر

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : مرکزی سرکار کے کووڈ19-ورکنگ گروپ کے سربراہ این کے اروڑا نے کہاکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر دسمبر تک ٹل سکتی ہے۔ اروڑا نے کہاکہ آئی سی ایم آر کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ تیسری لہر ملک میں تاخیر سے آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہونے پر ملک کو ٹیکہ کاری کیلئے وقت مل جائے گا۔ سرکار نے ہر روز ایک کروڑ ڈوز دینے کا ہدف رکھا ہے۔ سینٹرل پینل کے چیئرمین نے کہاکہ ملک میں سب کو ٹیکہ لگانے کیلئے ہمارے پاس6سے 8مہینے کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں سرکار ہر روز ایک کروڑ لوگوںکو ٹیکہ لگائے گی۔
دوسری طرف ملک میں ڈیلٹاپلس ویرینٹ کے خلاف کورونا ویکسین کی فراہمی پر مرکزی سرکارنے یوٹرن لے لیاہے۔ سرکار نے سپریم کورٹ میں داخل حلف نامے میں بتایاہے کہ اس سال دسمبر تک اسے ویکسین کے صرف 135کروڑ ڈوز ہی ملیں گے۔ اس سے قبل مئی میں جب ملک میں ویکسین کی قلت سامنے آئی تھی، اس وقت مرکزی سرکار نے دعویٰ کیاتھاکہ 31دسمبر تک ملک کے پاس 216کروڑ سے زیادہ ڈوز ہوں گی۔اس سے قبل 13مئی کو نیتی آیوگ کے رکن وی کے پال نے ایک امید بھرا اعلان کیاتھا۔ پال نے بتایاتھا کہ اس سال اگست سے دسمبر تک ویکسین کی 216کروڑ ڈوز تیار کرلی جائے گی۔ کوئی بھی ویکسین جسے ایف ڈی اے یا ڈبلیو ایچ او نے اپروو کیاہو، اسے ہندوستان آنے کی اجازت ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS