واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) تقریبا 30 امریکی شہریوں کو قطر ایئرویز کے طیارے کے ذریعے افغانستان سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ قطر ایئرویز کی چارٹر فلائٹ سے 28 امریکی شہریوں اور سات رہائشیوں کے ساتھ کل کابل سے روانہ ہوئی۔انہوں نے کہا ہم قطری حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ان پروازوں کو مربوط کیا۔ پرائس نے زور دیا کہ’’محکمہ خارجہ ان امریکیوں اور افغانوں کی مدد جاری رکھے گا جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں‘‘عالمی برادری ان پروازوں میں طالبان کے تعاون کی تعریف کرے گی۔ ہم امریکی شہریوں اور افغانوں کے لیے نقل و حمل کی مکمل آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے‘‘۔
طالبان کا بڑا قدم 28 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS