نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کیس میں ہندو خاتون مدعی کی درخواست کو منگل کو قبول کر لیا۔ اس میں وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو مسجد کے اندر سیل شدہ جگہ پر واقع وضو خانہ کی صفائی کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں تین ججوں کی بنچ نے وکیل سے پوچھا، کیا ٹینک میں مردہ مچھلیاں ہیں؟ اس پر مسلم فریق کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ ان کے موکل کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور انتظامیہ کو صفائی کرنے دیں۔
سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ اس عدالت کے سابقہ احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وضوخانہ کی صفائی ضلع انتظامیہ وارانسی کی نگرانی میں کی جائے۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہندو فریق نے گیانواپی مسجد تنازعہ میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس میں وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو مبینہ شیولنگم کے پورے علاقے کو صاف کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ کے حکم کے تحت اسے سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورٹ نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کی سروے پر عبوری روک لگائی، ہندو فریق سے جواب طلب
سروے کے دوران، سول جج کے ذریعہ مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنروں نے پایا کہ وضو خانہ جہاں مسلم کمیونٹی کے لوگ ‘وضو’ کر رہے تھے۔ وضو خانہ اور آس پاس کے علاقے کو سول جج وارانسی کے 16 مئی 2022 کے حکم کے ذریعے سیل کر دیا گیا تھا اور سیل کرنے کے حکم کو عدالت عظمیٰ کے 20 مئی 2022 کے حکم میں شامل کیا گیا تھا۔