ملک میں تیار کئے جارہے ویکسین کے دوسرے مرحلے کا نتیجہ نومبر میں آئے گا: ڈاکٹر پال

0

نیتی  آیوگ کے  رکن (ہیلتھ) ڈاکٹر ونود  کمار پال نے آج بتایا ہے کہ کورونا کی ملک میں تیار  کئے جارہے دو ویکسین کے دوسرے مرحلے  کے  انسانی ٹسٹ کے لئے  والنٹیئر  کی بھرتی اور دیگر عمل پورے  کرلئے گئے ہیں اور اس کا نتیجہ  نومبر کے  ابتدائی ہفتے میں آسکتا  ہے۔
ڈاکٹر پال نے آج وزارت  صحت  کی معمول کی  پریس بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان  بائیوٹیک اور میڈیکل ریسرچ  کونسل  آف  انڈیا کی ویکسین اور دوا  کمپنی  جائیڈس کیڈیلا کی  ویکسین،  دو ایسے ملک  میں  تیار  کئے جارہے  کورونا ویکسین  ہیں  جن کے دوسرے  مرحلے  کے  انسانی ٹسٹ کا عمل تقریبا پورا  ہونے  والا ہے اور امید ہے کہ اس ٹسٹ  کے  نتیجے  نومبر کے  ابتدائی  ہفتوں  میں آسکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ  اس  کے بعد ہی مزید حکمت  عملی تیار کی  جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ  تیسری  ویکسین  آکسفورڈ یونیورسٹی اور  دوا کمپنی اسٹراجینک  کے ذریعہ ڈیولپ کیا جارہا ہے جس  کے لئے پونے کے  سیرم انسٹی ٹیوٹ آف  انڈیا ہندوستان میں تیسرے مرحلے  کا انسانی ٹسٹ کررہا ہے  اور  اس  کو  بنا  بھی  رہا ہے۔ یہ ٹسٹ پندرہ سے سولہ  جگہوں پر  کیاجارہا  ہے۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ کا یہ ٹسٹ پوری  دنیا میں اس ویکسین کے لئے کئے جارہے  ٹسٹ کا  حصہ ہے۔ اس کے ٹسٹ کا  نتیجہ بھی اب  تک  ٹھیک ہے۔  اس کے تیسرے  مرحلے کا نتیجہ  نومبر کے آخری  ہفتہ میں  یا دسمبرکے پہلے ہفتہ میں  آسکتا  ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی  تقسیم  کی تیاری  مسلسل جاری ہے  اور جیسے ہی ویکسین  تیار ہوگی  اسے لوگوں  تک پہنچانے  میں  تاخیر نہیں ہوگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS