انو کپور کی فلم ’ہمارے بارہ‘ کی ریلیز پر 14 جون تک روک

0
انو کپور کی فلم ’ہمارے بارہ‘ کی ریلیز پر 14 جون تک روک

ممبئی، (یو این آئی) ممبئی ہائی کورٹ نے انو کپور کی فلم ’ہمارے بارہ‘ کی ریلیز پر 14 جون تک روک لگا دی ہے۔ یہ فلم 7 جون کو ریلیز ہونے والی تھی۔

جسٹس نتن بورکر اور جسٹس کمل کھتا کی تعطیلاتی بنچ نے بدھ کو سماجی کارکن اظہر تمبولی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ درخواست میں فلم کے کچھ ڈائیلاگز پر اعتراض کیا گیا ہے۔ اس کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ درخواست میں فلم سازوں کی جانب یوٹیوب پر جاری ہونے والے دونوں ٹریلرز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے بنچ کو مطلع کیا کہ اس نے فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے اور یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرز پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ درخواست میں فلم سازوں کے ذریعہ یوٹیوب پر جاری ہونے والے دونوں ٹریلرز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فلم کی ریلیز پر ایک ہفتے کے لیے روک لگا دی اور سی بی ایف سی سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے ۔ ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 10 جون کو مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ اور عملے کو نامعلوم افراد کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل جان سے مارنے اور عصمت دری کی دھمکیاں ملنے کے بعد فلم کے پروڈیوسروں اور عملے نے 24 مئی کو ورسووا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS