نئی دہلی: (یو این آئی) قومی راجدھانی میں جمعہ سے ہونے والی بارش سے دہلی والوں کو چلچلاتی گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اس عرصے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری سیلسیس کم ہے۔اپنی پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔اگلے چھ دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے، جب کہ 21 جون تک کم سے کم درجہ حرارت 22 اور 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
صفدرجنگ کے علاقائی مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ اگلے دو سے تین دنوں تک موسم ایسا ہی رہنے کا امکان ہے اور 22 جون سے موسم صاف ہونے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ “دہلی اور قومی راجدھانی کے علاقے (لونی دیہات، ہنڈن ہوائی اڈے، غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا، دادری، گریٹر نوئیڈا) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام 5.30 بجے دہلی میں 11.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش سے دہلی والوں کو چلچلاتی گرمی سے راحت ملی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS