قرآں ذاکر ہوا مدینے کا
دیکھو تو مرتبہ مدینے کا
شاہ صلی علیٰ مدینے کا
بخت جس سے بنا مدینے کا
شافعء حشر سے ہوا موسوم
ہونا جنت نما مدینے کا
جوڑا رب نے مرے شبِ معراج
خلد سے سلسلہ مدینے کا
کاش بن جاتا اس طرح کا نصیب
حسن میں دیکھتا مدینے کا
لمسِ پائے نبی سے مہکے ہے
ایک اک راستہ مدینے کا
منزلیں بچھ گئی ہیں قدموں میں
راہی جب چل پڑا مدینے کا
ذکی طارق بارہ بنکوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS