10 میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنیوالے پنڈت نے کس کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی؟

0

واشنگٹن (ایجنسیاں):

امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کردیں۔

10صدور میں سے 9کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مورخ لچ مین نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، 1986کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار 2000 میں پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیش گوئی کرنے والے تھامس ملر کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جیت جائیں گی.

امریکی جریدے فارچیون کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ۔ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں ، لیکن اب نہیں۔ اب کملا ہیرس برتری میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔

امریکی مورخ لچ مین نے گزشتہ 10 صدارتی انتخابات میں سے 9 کی درست پیش گوئی کی تھی، اب بھی ہیرس کوصدر بنتا دیکھ رہے ہیں۔ ان کے نزدیک ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس امریکا کی اگلی صدر ہوں گی اور انتخابات کے دن ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔ لچ مین نے 1984 سے لے کر اب تک دس صدارتی امیدواروں کے حوالے سے پیش گوئیاں کیں جن میں نو درست ثابت ہوئیں۔

لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2000 میں ہوئی جب اس نے کہا کہ ڈیموکریٹ ال گور وائٹ ہاؤس جائیں گے۔ حال ہی میں مورخ اور امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لچ مین نے 13 سچے یاجھوٹے معیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا موجودہ پارٹی کا صدارتی امیدوار جیت جائے گا یا ہارے گا۔

ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 2024 میں امریکی انتخابات جیت جائیں گی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کملا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی اسی نے کی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی جیت کا کہا تھا۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر کی پیشین گوئی کے مطابق، ہیرس ٹرمپ کے خلاف جیت جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS