جامعہ میں داخلہ ٹیسٹ کا عمل 10 اکتوبر سے

0

اظہار الحسن
نئی دہلی ( ایس این بی)
جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے تعلیمی سال 2020-21 میں داخلے کے امتحان کا عمل شروع کرنے جا رہی ہے۔ پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ اورڈپلومہ وغیرہ کورسز میں داخلہ کے لئے ، داخلہ کے امتحانات 10 اکتوبر سے 22 نومبر تک ہوں گے ، جس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جامعہ کی ایگزیکٹو کونسل (اسٹینڈنگ کمیٹی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ یو جی سی کی ہدایات کے مطابق لیا گیا۔پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ اور ڈپلومہ وغیرہ کے 126 کورسز کے لئے داخلہ ٹیسٹ ہوں گے۔ اس تناظر میںجامعہ نے طلبا کے لئے داخلہ کے امتحانات میں شرکت کے لئے مختلف ہدایات جاری کی ہیں۔ درخواست دہندگان جامعہ ایگزامینیشن کنٹرولر ، www.jmicoe.in کی ویب سائٹ پر مستقل نظر رکھیں ، تاکہ وہ جدید ترین معلومات حاصل کرسکیں، جن میں امتحانات کی تاریخ یا ان میں تبدیلی و دیگر معلومات شامل ہیں۔ داخلہ امتحان کیلئے شناختی کارڈ طلباء کے پورٹل www.jmicoe.in پر داخلہ امتحان کی تاریخ سے سات دن پہلے دستیاب ہوگا۔ دہلی یا دہلی سے باہر داخلے کے امتحانات کے مقام کا ذکر داخلہ کارڈ پر ہوگا۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے کام کے اوقات کے دوران  [email protected] پر رابطہ کرنے کے علاوہ ہیلپ ڈیسک نمبر 26987338 ۔011، 9836219994 ، 9836289994 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔گروپ ڈسکشن (جی ڈی) ، انٹرویو (اگر ہے)  تو اس کی تفصیلات الگ سے جاری کی جائیں گی۔ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے داخلہ امتحانات کے نوٹیفیکیشن بھی علیحدہ سے جاری کیے جائیں گے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS