کسانوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہوگا: شاہ نواز

0

اجمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے قومی ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کا مسئلہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہوگا۔
 شاہ نواز کل دیر شام راجستھان میں اجمیر خواجہ صاحب کی درگاہ حاضری لگانے پہنچے۔ وہ بہار میں ایم ایل سی بننے کے بعد نئی ذمہ داری ملنے پر غریب نواز کا شکریہ ادا کرنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیتے گی اور آنے والے دنوں میں کیرالہ میں بھی کمل کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ملک کا ترنگا بھی تھامہ اور کمل کو بھی کھلایا۔ یہ بی جےپی کےلئے بڑی بات ہے۔حسین کے ساتھ ریاست کے سابق وزیرٹرانسپورٹ یونس خان بھی آئے۔ دونوں نے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کےلئے دعا کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS